ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / زہریلی ہوا: نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں ’سنگین‘ زمرے میں ہوا کا معیار

زہریلی ہوا: نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں ’سنگین‘ زمرے میں ہوا کا معیار

Tue, 08 Dec 2020 22:49:24    S.O. News Service

نوئیڈا، 8 دسمبر (آئی این ایس انڈیا) قومی دارالحکومت ریجن میں غازی آباد، نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کا ہوا کا معیار منگل کے روز بھی ’سنگین‘زمرے میں رہا۔ آلودگی انڈیکس ایپ ’سمیر‘ کے مطابق پیر کو غازی آباد میں 435، بلندشہر میں 414، اور دہلی میں 393اے کیوآئی ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ نوئیڈا میں اے کیوآئی 414، باغپت میں 356، گریٹر نوئیڈا میں 416، ہاپور میں 163، فرید آباد میں 374، گروگرام میں 351، آگرہ میں 391، بالاب گڑھ میں 264، بھیوانی میں 245 اور میرٹھ میں 347 درج ہوئے۔انڈیکس کے مطابق صفر سے 50 کے درمیان اے کیوآئی’اچھا‘ ہے، 51 اور 100 کے درمیان ’اطمینان بخش‘، 101 سے 200‘اعتدال‘، 201 سے 300 ’برا‘ ہے، 301 اور 400 کے درمیان’بہت خراب‘ ہے اور 401 سے 500 کے درمیان’سنگین‘زمرے میں سمجھا جاتا ہے۔علاقائی آلودگی افسر پروین کمار نے کہا کہ محکمہ آلودگی ان لوگوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے جو فضائی آلودگی پھیلاتے ہیں اور قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ آلودگی نے پیر کو سیکٹر 85 میں واقع تین کمپنیوں کے خلاف کاروائی کی اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ منگل کے روز بھی محکمہ آلودگی نے مختلف مقامات پر تحقیقات کی۔


Share: